إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما جاء في المهدي باب: مہدی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ اخْتَلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُبَايِعُهُمْ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ جَيْشًا مِنَ الشَّامِ، فَإِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَإِذَا بَلَغَ النَّاسَ ذَلِكَ، أَتَاهُ أَبْدَالُ الشَّامِ، وَعَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَيُبَايِعُونَهُ، وَيَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ بَعْثًا - أَوْ قَالَ: جَيْشًا فِيهِمْ مُؤْمِنُهُمْ وَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، فَيَقْسِمُ بَيْنَ النَّاسِ فِيهِمْ، وَيَعْمَلُ فِيهِمْ بِسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ يَمْكُثُ سَبْعَ سِنِينَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک خلیفہ کی وفات کے وقت اختلاف رونما ہو گا، پس مدینہ کا رہنے والا قریش کا ایک شخص مکہ کی طرف نکل بھاگے گا، پھر مکہ کے کچھ لوگ اس کے پاس آئیں گے اور اسے (امامت کے لیے) اس کی ناگواری کے باوجود باہر نکال لائیں گے، پھر وہ رکنِ یمانی اور مقامِ ابراہیم کے درمیان اس سے بیعت کریں گے، اس کے مقابلے کے لیے شام سے ایک لشکر بھیجا جائے گا لیکن جب وہ مقامِ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جب لوگ یہ منظر دیکھ لیں گے تو ان کے پاس شام کے ابدال اور اہل عراق کی جماعتیں آئیں گی اور ان سے بیعت کریں گی، پھر قریش کا ایک اور شخص نمودار ہو گا جس کے ننھیال قبیلہ بنو کلب سے ہوں گے، وہ ان کی طرف ایک لشکر بھیجے گا، پس وہ ان پر غلبہ پا لیں گے، پھر وہ لوگوں میں اموال تقسیم کریں گے اور ان میں ان کے نبی ﷺ کی سنت کے مطابق عمل پیرا ہوں گے اور اسلام زمین پر اپنی گردن ٹکا دے گا (یعنی پوری طرح مستحکم ہو جائے گا) اور وہ سات سال تک قیام کریں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ان کے واسطے سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔