إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب فتح القسطنطينية وما جاء في الزلزلة وطلوع كوكب الذنب باب: قسطنطنیہ کی فتح، اور زلزلے اور دُم دار ستارے کے طلوع کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7597
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: "دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمْ أَنَمِ اللَّيْلَةَ. قَالَ: طَلَعَ كَوْكَبُ الذَّنَبِ فَخَشِيتُ أَنَّ الدَّجَّالَ أَوِ الدُّخَانَ قَدْ طَرَقَ، قَالَ: وَقَدْ قَرَأْتُ الْقُرْآنَ صَغِيرًا، سَلُونِي عَنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، وَسَلُونِي عَنْ سُورَةِ يُوسُفَ - عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں آج رات سو نہیں سکا، کیونکہ (آسمان پر) دم دار ستارہ طلوع ہوا تھا تو مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں دجال یا دخان (دھوئیں کا فتنہ) نمودار نہ ہو گیا ہو“، نیز انہوں نے فرمایا: ”میں نے بچپن ہی میں قرآنِ مجید پڑھ لیا تھا، لہٰذا تم مجھ سے سورہ بقرہ اور سورہ یوسف (علیہ السلام) کے متعلق سوال کر سکتے ہو“۔ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔