إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب ما يكون في هذه الأمة من فساد وخسف وقذف باب: اس امت میں ہونے والے فساد، خسف (زمین میں دھنسنے) اور قذف (پتھر برسنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 7553
وَعَنْ صُحَارِ بْنِ صَخْرٍ الْعَبْدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يُخْسَفَ بِقَبَائِلَ مِنْ بَنِي فُلَانٍ. فَعَلِمْتُ أَنَّ بَنِي فُلَانٍ مِنَ الْعَرَبِ، وَأَنَّ الْعَجَمَ تُنْسَبُ إِلَى قُرَاهَا .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا صحار بن صخر عبدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ بنو فلاں کے قبیلوں کو زمین میں دھنسا نہ دیا جائے۔“ (سیدنا صحار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) پس میں جان گیا کہ بنو فلاں سے مراد عرب ہیں، کیونکہ عجمیوں کی نسبت (عموماً قبیلوں کے بجائے) ان کی بستیوں اور شہروں کی طرف کی جاتی ہے۔ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلی موصلی نے روایت کیا ہے، مذکورہ الفاظ ابو یعلی کے ہیں اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔