إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصلاة— نماز کا بیان۔
باب فضل الصلاة باب: نماز کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 749
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، ثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا أَنَسُ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَكُونَ أَبَدًا تُصَلِّي فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ أَبَدًا تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي " .
(هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ )ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے انس! اگر تم سے یہ ممکن ہو سکے کہ تم ہمیشہ نماز (پڑھنے کی حالت) میں رہو تو ضرور ایسا کرو، کیونکہ جب تک تم نماز ادا کرتے رہتے ہو فرشتے تم پر مستقل رحمت و مغفرت کی دعائیں بھیجتے رہتے ہیں۔“
یہ سند کثیر بن عبد اللہ کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔