إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصلاة— نماز کا بیان۔
باب فضل الصلاة باب: نماز کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 747
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا النَّضْرُ ، ثَنَا حَمَّادٌ - وَهُوَ ابْنُ سَلَمَةَ - أَبَنَا مَعْبَدٌ ، أَخْبَرَنِي فُلَانٌ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ "أَنَّ أَبَا ذَرٍّ جَلَسَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ... " فَذَكَرَ الْحَدِيثَ مِثْلَ حَدِيثٍ قَبْلِهِ، قَالَ: "قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الصَّلَاةُ؟ قَالَ: خَيْرٌ مَوْضُوعٌ، فَمَنْ شَاءَ أَقَلَّ مِنْهُ، وَمَنْ شَاءَ أَكْثَرَ " .
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِتَمَامِهِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْعِلْمِ.ترجمہ
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر بیٹھ گئے، پھر انہوں نے سابقہ روایت کی مانند طویل حدیث ذکر کی جس میں ہے کہ میں (ابو ذر رضی اللہ عنہ) نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! نماز کی کیا حقیقت ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ایک بہترین عمل ہے جو (اللہ کی طرف سے) مشروع کیا گیا ہے، پس جو چاہے اس میں کمی کرے اور جو چاہے (نفل کی کثرت سے) اضافہ کر لے۔“
میں (البوصیری) کہتا ہوں کہ انہوں نے اس حدیث کو مکمل ذکر کیا ہے اور یہ پہلے کتاب العلم میں گزر چکی ہے۔