إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب الامتناع عن الدخول على الظلمة وتصديقهم وإعانتهم باب: ظالموں کے پاس جانے، ان کی تصدیق کرنے اور ان کی مدد کرنے سے اجتناب کا بیان۔
حدیث نمبر: 7447
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ نَائِمٌ فَذَكَرَ الدَّجَّالَ فَاسْتَيْقَظَ مُحْمَرًّا وَجْهُهُ فَقَالَ: "غَيْرُ الدَّجَّالِ أَخْوَفُ عِنْدِي عَلَيْكُمْ مِنَ الدَّجَّالِ الْأَئِمَّةَ الْمُضِلِّينَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى جَابِرٍ الْجُعْفِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپ ﷺ آرام فرما رہے تھے، پس (وہاں) دجال کا تذکرہ ہوا تو آپ ﷺ اس حال میں بیدار ہوئے کہ آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہو رہا تھا، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تمہارے حق میں دجال سے بھی زیادہ جس فتنے کا ڈر ہے وہ دجال کے علاوہ کچھ اور ہے، اور وہ گمراہ کرنے والے ائمہ (پیشوا) ہیں۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی اسانید کا مدار جابر جعفی پر ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔