إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب الإيمان بالشام حين تقع الفتن باب: جب فتنے واقع ہوں گے تو ایمان شام میں ہوگا۔
حدیث نمبر: 7433
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (لَا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى أَبْوَابِ دِمَشْقَ وَمَا حَوْلَهُ، وَعَلَى أَبْوَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَمَا حَوْلَهُ، لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ، ظَاهِرِينَ عَلَى الْحَقِّ إِلَى أَنْ تَقُومَ السَّاعَةُ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ دمشق کے دروازوں اور اس کے گرد و نواح میں، اور بیت المقدس کے دروازوں اور اس کے گرد و نواح میں قتال کرتی رہے گی، ان کا ساتھ نہ دینے والا انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، وہ حق پر غالب رہیں گے یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔