❮
❯
حدیث نمبر: 7432
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فِي ظِلِّ دَوْمَةٍ، فَخَرَجْتُ فِي حَاجَةٍ لِي، فَأَقْبَلْتُ وَعِنْدَهُ كَاتِبٌ لَهُ، فَلَمَّا رَآنِيَ قَالَ: أَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟ قَالَ: قُلْتُ: فِيمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَلَهَا عَنِّي وَأَقْبَلَ عَلَى الْكَاتِبِ، فَدَنَوْتُ حَتَّى وَقَفْتُ عَلَيْهِمَا فَنَظَرْتُ، فَإِذَا فِي صَدْرِ الْكِتَابِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَظَنَنْتُ أَنَّهُمَا لَا يُكْتَبَانِ إِلَّا فِي خَيْرٍ. قَالَ: نَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: كَيْفَ أَنْتَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ إِذَا أَدْرَكْتَ فِتْنَةً تَثُورُ فِي أَقْطَارِ الْأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِيُّ بَقَرٍ؟ قَالَ: قُلْتُ: مَا تَأْمُرُنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: عَلَيْكَ بِالشَّامِ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي بَابِ مَا كَانَ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے، ہم نے ایک بڑے گھنے درخت کے سائے میں پڑاؤ کیا، میں اپنی کسی ضرورت کے لیے باہر نکلا اور جب واپس پلٹا تو آپ ﷺ کے پاس آپ کا ایک کاتب موجود تھا، جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”اے ابنِ حوالہ! کیا میں تمہارا نام بھی لکھوا دوں؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کس فہرست میں؟ آپ ﷺ میری طرف سے توجہ ہٹا کر کاتب کی طرف متوجہ ہوگئے، میں مزید قریب ہوا اور ان دونوں کے پاس کھڑے ہوکر دیکھا تو اس تحریر کی پیشانی پر سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے اسمائے گرامی درج تھے، میں نے (دل میں) سوچا کہ ان دونوں کے نام تو صرف کسی کارِ خیر ہی میں لکھے جا سکتے ہیں، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابنِ حوالہ! کیا ہم تمہارا نام لکھ دیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابنِ حوالہ! تمہارا اس وقت کیا عالم ہوگا جب تم زمین کے اطراف و اکناف سے اٹھنے والے ان فتنوں کو پاؤ گے جو گائے کے سینگوں کی طرح (پیچیدہ اور خوفناک) ہوں گے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! اس وقت آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم شام کو لازم پکڑ لینا۔“ “ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام ابو داؤد طیالسی نے بھی روایت کیا ہے اور ان کے الفاظ باب «ما كان في زمن عثمان» میں گزر چکے ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الفتن / حدیث: 7432
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات
تخریج حدیث «لم أقف على إسناد ابن أبي شيبة بهذا اللفظ؛ والقصة بلفظ «ظل دومة» عند أحمد من طريق كهمس عن عبد الله بن شقيق عن زائدة (أو مزيدة) بن حوالة، ورجاله رجال الشيخين عدا الصحابي (حاشية جامع المسانيد لابن الجوزي، ومسند أحمد ط الرسالة)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19841، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 246، وأخرجه شرح السنة برقم: 2801»