إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب لا يزال الإسلام قائما يقاتل عليه حتى تقوم الساعة باب: اسلام ہمیشہ قائم رہے گا، قیامت قائم ہونے تک اس کی خاطر قتال ہوتا رہے گا۔
حدیث نمبر: 7415
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَنْ يَبْرَحَ هَذَا الدِّينُ قَائِمًا يُقَاتِلُ عَلَيْهِ عِصَابَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ دین ہمیشہ مستحکم اور قائم رہے گا، مسلمانوں کی ایک جماعت اس (کے دفاع اور سربلندی) کے لیے مسلسل جنگ کرتی رہے گی یہاں تک کہ قیامت قائم ہو جائے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔