إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب لا يزال الإسلام قائما يقاتل عليه حتى تقوم الساعة باب: اسلام ہمیشہ قائم رہے گا، قیامت قائم ہونے تک اس کی خاطر قتال ہوتا رہے گا۔
حدیث نمبر: 7414
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "تُوشِكُونَ أَنْ يَمْلَأَ اللَّهُ أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ، ثُمَّ يَكُونُونَ أَشِدَّاءَ لَا يَفِرُّونَ فَيَقْتُلُونَ مُقَاتِلَتَكُمْ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ہاتھوں کو عجمیوں سے بھر دے گا، پھر وہ ایسے بہادر اور نڈر ثابت ہوں گے جو میدانِ جنگ سے فرار اختیار نہیں کریں گے اور وہ تمہارے جنگجوؤں کو قتل کریں گے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔