إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن آمن بالغيب باب: غیب پر ایمان لانے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: "كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ فَذَكَرُوا أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا قَدْ سَبَقَ لَهُمْ قَالَ: إِنَّ أَمْرَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بَيِّنًا لِمَنْ رَآهُ، وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، مَا مِنْ أَحَدٍ أَفْضَلَ مِنْ إِيمَانٍ بِغَيْبٍ، ثُمَّ قَرَأَ: ( الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ ) إِلَى قَوْلِهِ: ( الْمُفْلِحُونَ ) .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحَيْنِ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ هُوَ النَّخَعِيُّ، وَعُمَارَةُ هُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ الْكُوفِيُّ، وَالْأَعْمَشُ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ.عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا کہ لوگوں نے نبی کریم ﷺ کے صحابہ اور ان کی فضیلت و سبقت کا تذکرہ کیا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”سیدنا محمد ﷺ کا معاملہ تو ان لوگوں کے لیے بالکل واضح اور عیاں تھا جنہوں نے آپ ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، اور اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں! غیب پر ایمان لانے سے افضل کسی کا ایمان نہیں ہے“، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں: ﴿الم * ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ * الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ﴾ سے لے کر ﴿وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ﴾ تک۔
علامہ بوصیری فرماتے ہیں کہ اس سند کے تمام راوی صحیحین (بخاری و مسلم) کے راوی ہیں۔ عبدالرحمن بن یزید سے مراد النخعی، عمارہ سے مراد ابن عمیر الکوفی اور اعمش کا اصل نام سلیمان بن مہران ہے۔