إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الفتن— فتنوں کا بیان۔
باب فيما كان في زمن علي بن أبي طالب رضي الله عنه باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جو کچھ ہوا۔
حدیث نمبر: 7393
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَّتُكُنَّ صَاحِبَةُ الْجَمَلِ الْأَدْيَبِ؟ يُقْتَلُ حَوْلَهَا قَتْلَى كَثِيرَةٌ تَنْجُو بَعْدَ مَا كَادَتْ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے وہ کون ہوگی جو اس گھنے بالوں والے اونٹ کی سوار ہوگی جس کے گرد کثیر تعداد میں لوگ قتل کیے جائیں گے اور وہ ہلاکت کے قریب پہنچنے کے بعد نجات پا جائے گی۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔