إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في عيش النبي صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کی گزر بسر کا بیان۔
حدیث نمبر: 7351
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أُهْدِيَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثُ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهَا، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَمْ أَنْهَكِ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ؛ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ؟!".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں تین پرندے بطورِ ہدیہ پیش کیے گئے، تو آپ ﷺ نے اپنے خادم کو ایک پرندہ کھلا دیا، پھر جب اگلا دن ہوا تو وہ (خادمہ) اسے لے کر حاضر ہوئی، جس پر رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں کل کے لیے کوئی چیز بچا کر رکھنے سے منع نہیں کیا تھا؟ بلا شبہ اللہ تعالیٰ ہر آنے والے کل کا رزق فراہم فرما دیتا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے۔