❮
❯
حدیث نمبر: 735
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُقْرِئُ ، عَنِ الْأَفْرِيقِيِّ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غُرَابٍ أَنَّ عَمَّةً لَهُ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: "إِنَّ إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَهَا وَلِزَوْجِهَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ وَلِحَافٌ وَاحِدٌ، فَكَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَتْ: تَشُدُّ عَلَيْهَا إِزَارَهَا، ثُمَّ تَنَامُ مَعَهُ وَلَهُ مَا فَوْقَ ذَلِكَ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْأَفْرِيقِيِّ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عمارہ بن غراب رحمہ اللہ کی پھوپھی نے ان سے مسئلہ دریافت کیا کہ ”ہم میں سے کسی کو ایامِ حیض آ جائیں اور اس کے اور اس کے شوہر کے پاس صرف ایک ہی بستر اور ایک ہی لحاف ہو، تو وہ کیا کرے؟“ انہوں نے فرمایا: ”وہ اپنا تہبند (مضبوطی سے) باندھ لے، پھر وہ اپنے شوہر کے ساتھ سو سکتی ہے اور شوہر کے لیے اس (تہبند) سے اوپر کا حصہ روا ہے۔“
افریقی کے ضعف کی بنا پر یہ سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحيض / حدیث: 735
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف الأفريقي»