حدیث نمبر: 734
قَالَ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَبَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: " كَانَتْ عَائِشَةُ تَنْهَى النِّسَاءَ أَنْ يَنْظُرْنَ إِلَى أَنْفُسِهِنَّ لَيْلًا فِي الْمَحِيضِ، وَتَقُولُ: قَدْ تَكُونُ الصُّفْرَةُ وَالْكُدُرَةُ" .ترجمہ
عمرہ بنت عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خواتین کو حیض کے ایام میں رات کے وقت (طہارت کی جانچ کے لیے) اپنی کیفیت دیکھنے سے منع فرماتی تھیں اور کہتی تھیں: ”بسا اوقات (رات کی تاریکی میں) زردی اور گدلا پن (موجود) ہوتا ہے (جو صحیح طرح نظر نہیں آتا)۔“