إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في عيش النبي صلى الله عليه وسلم باب: نبی ﷺ کی گزر بسر کا بیان۔
حدیث نمبر: 7346
وَعَنْ أَبِي النَّضْرِ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ: "أَهْدَى لَنَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رِجْلَ شَاةٍ، فَقَعَدْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُقَطِّعُهَا فِي ظُلْمَةِ الْبَيْتِ، قَالَ: فَقُلْتُ لَهَا: أَمَا كَانَ عِنْدَكُمْ سِرَاجٌ؟ قَالَ: فَقَالَتْ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا مَا نَجْعَلُ فِيهِ لَأَكَلْنَاهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہمیں بکری کی ایک دستی ہدیہ بھیجی، تو میں اور رسول اللہ ﷺ گھر کے اندھیرے میں بیٹھ کر اسے کاٹنے لگے، (راوی کہتے ہیں) میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں کے پاس چراغ نہیں تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: اگر ہمارے پاس وہ (تیل) ہوتا جسے ہم اس (چراغ) میں ڈالتے تو ہم اسے کھا لیتے۔“ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔