❮
❯
حدیث نمبر: 733
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا بَيَانٌ ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ قُمَيْرَاءَ - امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ - قَالَتْ: "سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ غُسْلِ الْمُسْتَحَاضَةِ، فَقَالَتْ: تَنْتَظِرُ أَيَّامَهَا الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهَا فَتَجْلِسُهَا كَمَا كَانَتْ تَجْلِسُ، فَإِذَا أَكْمَلَتْهَا اغْتَسَلَتْ ثُمَّ تَوَضَّأَتْ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ" .
ترجمہ

مسروق کی اہلیہ قمیرہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے استحاضہ (بیماری کے خون) والی عورت کے غسل کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ عورت اپنے ان دنوں کا انتظار کرے گی جن میں اسے حیض آیا کرتا تھا اور ان ایام میں (عبادت سے) اسی طرح رکی رہے گی جیسے پہلے رکا کرتی تھی، پھر جب وہ ان دنوں کو پورا کر لے تو غسل کرے اور اس کے بعد ہر نماز کے لیے (تازہ) وضو کرے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الحيض / حدیث: 733
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح موقوفًا على عائشة رضي الله عنها