إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب في التؤدة، وما جاء في الشهرة والاجتهاد في العبادة باب: سنجیدگی و وقار (تؤدہ) کا بیان، اور شہرت اور عبادت میں محنت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: يَا حَارِثُ، كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟ قَالَ: أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا، قَالَ: انْظُرْ مَا تَقُولُ؛ إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ حَقِيقَةً، فَمَا حَقِيقَتُكَ؟ قَالَ: أَلَسْتُ قَدْ عَزَفَتِ الدُّنْيَا عَنْ نَفْسِي، وَأَظْمَأْتُ نَهَارِي، وَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عَرْشِ رَبِّي بَارِزًا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ فِيهَا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ النَّارِ يَتَضَاغَوْنَ فِيهَا - يَعْنِي: يَصِيحُونَ - قَالَ: يَا حَارِثُ، عَرَفْتَ فَالْزَمْ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ لَهِيعَةَ. سیدنا حارث بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے حارث! تم نے صبح کس حال میں کی؟“ انہوں نے عرض کی: ”میں نے اس حال میں صبح کی ہے کہ میں حقیقت میں سچا مومن ہوں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”غور کر لو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؛ کیونکہ ہر چیز کی ایک حقیقت ہوتی ہے، پس تمہارے اس دعویٰ کی حقیقت کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”میرا جی دنیا سے بیزار ہو چکا ہے، میں نے اپنے دن کو (روزے سے) پیاسا رکھا اور اپنی راتوں کو (عبادت کے لیے) بیدار رکھا ہے، اور اب میری کیفیت یہ ہے کہ گویا میں اپنے رب کے عرش کو بالکل سامنے دیکھ رہا ہوں، اور جیسے میں جنتیوں کو جنت میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اور جیسے میں دوزخیوں کو دوزخ میں چیختے چلاتے دیکھ رہا ہوں“، تو آپ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ”اے حارث! تم نے حقیقت کو پا لیا ہے، پس اسی پر جمے رہنا“۔ اسے عبد بن حمید نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے راوی عبداللہ بن لہیعہ ضعیف ہیں۔