إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب ما جاء في المتنطعين وفيمن ترك شيئا له باب: غلو کرنے والوں (متنطعین) کے بارے میں، اور جو (اللہ) کے لیے کوئی چیز چھوڑ دے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7317
عَنْ مِسْعَرٍ قَالَ: "أَخَرَجَ إِلَيَّ مَعْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ كِتَابًا، وَحَلَفَ عَلَيْهِ أَنَّهُ خَطُّ أَبِيهِ، فَإِذَا فِيهِ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ عَلَى الْمُتَنَطِّعِينَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشَدَّ عَلَيْهِمْ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَإِنِّي لَأَنْظُرُ عُمَرَ كَانَ أَشَدَّ أَهْلِ الْأَرْضِ خَوْفًا عَلَيْهِمْ، أَوْ لَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَنْهُ أَبُو يَعْلَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (جسے معن بن عبد الرحمن نے اپنے والد کی قلمی تحریر سے حلفاً پیش کیا) کہ انہوں نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں! میں نے رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر غلو کرنے والوں اور بال کی کھال نکالنے والوں پر کسی کو سخت نہیں پایا، اور آپ ﷺ کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ ان پر کسی کو سخت نہیں دیکھا، اور میرا یہ گمان ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ روئے زمین کے رہنے والوں میں سب سے زیادہ ان کے (فتنے کے) بارے میں ڈرنے والے تھے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ان سے ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔