إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب قصر الأمل والإكثار من ذكر الموت والاستعداد له باب: امیدیں کم رکھنا، موت کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کی تیاری کرنا۔
حدیث نمبر: 7295
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: أَكْيَسُ الْمُؤْمِنِينَ أَكْثَرُهُمْ ذِكْرًا لِلْمَوْتِ، وَأَحْسَنُهُمْ لَهُ اسْتِعْدَادًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، عَنِ الْخَلِيلِ بْنِ زَكَرِيَّا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”مؤمنین میں سب سے زیادہ زیرک اور دانا کون ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مؤمنین میں سب سے زیادہ دانا وہ ہے جو موت کو کثرت سے یاد کرنے والا ہو اور اس کے لیے سب سے بہتر تیاری کرنے والا ہو۔“ اسے امام حارث نے خلیل بن زکریا کے واسطے سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف ہے۔