❮
❯
حدیث نمبر: 7296
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ آبَائِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَيُّ النَّاسِ أَكْيَسُ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: إِنَّ أَكْيَسَ النَّاسِ أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا، وَأَحْسَنُهُمْ لِلْمَوْتِ اسْتِعْدَادًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ، وَعَمْرٌو ضَعِيفٌ.
ترجمہ

عمرو بن خالد، زید بن علی رحمہ اللہ سے اور وہ اپنے آباء کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”لوگوں میں سب سے زیادہ عقل مند کون ہے؟“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ﷺ ہی بہتر جانتے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک لوگوں میں سب سے زیادہ دانا وہ ہے جو موت کو کثرت سے یاد کرنے والا ہو اور اس کے لیے سب سے بہترین تیاری کرنے والا ہو۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور اس کا راوی عمرو ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7296
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8667، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3120، 3121»