إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب قصر الأمل والإكثار من ذكر الموت والاستعداد له باب: امیدیں کم رکھنا، موت کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کی تیاری کرنا۔
حدیث نمبر: 7291
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "قَالَ لِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - : يَا مُحَمَّدُ، عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَأَحْبِبْ مَنْ أَحْبَبْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ لَاقِيهِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيِّ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھ سے عرض کیا: اے محمد ﷺ! آپ جتنا عرصہ چاہیں زندہ رہیں، بالآخر آپ کو موت کا سامنا کرنا ہے؛ اور جس سے چاہیں محبت کر لیں، یقیناً آپ کو اس سے جدا ہونا ہے؛ اور جو چاہیں عمل کر لیں، بلا شبہ آپ نے اسی کا سامنا کرنا ہے“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، کیونکہ حسن بن ابی جعفر الجفری کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔