إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب قصر الأمل والإكثار من ذكر الموت والاستعداد له باب: امیدیں کم رکھنا، موت کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کی تیاری کرنا۔
حدیث نمبر: 7290
عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَكُونَ لَهُ خَبِئَةٌ مِنْ عَمَلٍ صَالِحٍ فَلْيَفْعَلْ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ اس کے پاس نیکی کا کوئی ایسا چھپا ہوا عمل ہو (جس کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہ ہو)، تو اسے چاہیے کہ وہ ایسا ضرور کرے۔“ اسے امام مسدد اور امام نسائی نے ’الکبریٰ‘ میں روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔