إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب قصر الأمل والإكثار من ذكر الموت والاستعداد له باب: امیدیں کم رکھنا، موت کو کثرت سے یاد کرنا اور اس کی تیاری کرنا۔
لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ رَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ مَرَّةً: عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَمَرَّةً عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: "جَاءَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، عِشْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ، وَأَحْبِبْ مَنْ أَحْبَبْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ، وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ مَجْزِيٌّ بِهِ.
ثُمَّ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، شَرَفُ الْمُؤْمِنِ قِيَامُ اللَّيْلِ، وَعِزُّهُ اسْتِغْنَاؤُهُ عَنِ النَّاسِ".سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور کبھی سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کی: اے محمد (ﷺ)! آپ جتنا عرصہ چاہیں زندگی گزار لیں، بالآخر آپ کو وفات پانا ہے؛ اور جس سے چاہیں محبت کریں، یقیناً آپ کو اس سے جدا ہونا ہے؛ اور جو چاہیں عمل کریں، آپ کو اس کا بدلہ دیا جائے گا۔ پھر انہوں نے عرض کی: اے محمد (ﷺ)! مومن کا شرف و بزرگی رات کے قیام (تہجد) میں ہے اور اس کی عزت لوگوں سے بے نیازی اختیار کرنے میں ہے۔“ اس حدیث کی ایک شاہد روایت موجود ہے جسے امام حاکم نے ابو حازم کے طریق سے روایت کیا اور اسے صحیح قرار دیا ہے۔