❮
❯
حدیث نمبر: 7280
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "نَحْنُ الْآخِرُونَ الْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّ الْأَكْثَرِينَ هُمُ الْأَسْفَلُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا، عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، وَمِنْ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَمِنْ خَلْفِهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ الْهَجَرِيِّ.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہم (دنیا میں) سب سے آخری ہیں مگر قیامت کے دن سب سے اول ہوں گے، یقیناً مال و متاع کی کثرت والے ہی (آخرت میں) پست ترین ہوں گے سوائے اس شخص کے جس نے (اپنے مال کو اللہ کی راہ میں لٹاتے ہوئے) اس طرح اور اس طرح کیا، اپنے دائیں سے، اپنے بائیں سے، اپنے سامنے سے اور اپنے پیچھے سے (یعنی ہر جہت سے صدقہ و خیرات کیا)۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس کا راوی ہجری ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزهد / حدیث: 7280
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف؛ لضعف الهجري»