إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب التقلل من الدنيا باب: دنیا کم سے کم لینے کا بیان۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ "أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَخَرَجَ عَطَاؤُهُ، وَكَانَ مَعَهُ جَارِيَةٌ لَهُ، فَجَعَلَتْ تَقْضِي حَوَائِجَهُ، قَالَ: فَفَضَلَ مَعَهَا سَبْعَةٌ، قَالَ: فَأَمَرَهَا أَنْ تَشْتَرِيَ فُلُوسًا، قَالَ: قُلْتُ: لَوِ ادَّخَرْتَهُ لِلْحَاجَةِ تَنُوبُكَ أَوْ لِلضَّيْفِ يَنْزِلُ بِكَ! قَالَ: إِنَّ خَلِيلِي عَهِدَ إِلَيَّ: أَيُّمَا ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ أُوكِيَ عَلَيْهِ فَهُوَ جَمْرٌ عَلَى صَاحِبِهِ حَتَّى يُفْرِغَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.عبد اللہ بن صامت بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے جب آپ کا وظیفہ نکلا، آپ کے ساتھ آپ کی ایک لونڈی تھی جو آپ کی ضروریات کی اشیاء خرید رہی تھی، جب اس کے پاس سات (درہم) بچ گئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے حکم دیا کہ ان کے چھوٹے سکے (پیسے) خرید لائے، میں نے عرض کیا: ”کاش کہ آپ انہیں اپنی کسی اچانک پیش آنے والی ضرورت یا آنے والے مہمان کے لیے ذخیرہ کر لیتے!“ تو آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”میرے جانی دوست (رسول اللہ ﷺ) نے مجھ سے یہ عہد کیا تھا کہ: ”جو بھی سونا یا چاندی گانٹھ باندھ کر (سینت کر) رکھا جائے وہ اپنے مالک کے لیے آگ کا انگارہ ہے یہاں تک کہ وہ اسے اللہ کی راہ میں بہا (خرچ کر) دے۔““ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔