إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب فيمن يؤثر الدنيا على الدين، ومن كانت نيته طلب الدنيا أو الآخرة، وكيف العمل لهما باب: جو دنیا کو دین پر ترجیح دے، اور جس کی نیت دنیا یا آخرت کی طلب ہو، اور دونوں کے لیے عمل کیسے ہو۔
حدیث نمبر: 7262
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تَمْنَعُ مِنْ سَخَطِ اللَّهِ مَا لَمْ يُؤْثِرُوا سَفْقَةَ دُنْيَاهُمْ عَلَى دِينِهِمْ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ ثُمَّ قَالُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، قَالَ اللَّهُ: كَذَبْتُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ. ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ اللہ تعالیٰ کے غضب کو روکتا رہتا ہے جب تک کہ لوگ اپنے دنیاوی لین دین کو اپنے دین پر ترجیح نہ دیں، لیکن جب وہ ایسا کرنے لگیں اور پھر کہیں «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» تو اللہ رب العزت فرماتا ہے: ”تم نے جھوٹ بولا ہے“۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند عمر بن حمزہ کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔