إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب لا تفتح الدنيا على أحد إلا ألقى الله بينهم العداوة والبغضاء باب: دنیا جس پر بھی کھولی جاتی ہے اللہ ان کے درمیان عداوت اور بغض ڈال دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 7257
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "كَيْفَ إِذَا غُدِيَ عَلَيْكُمْ بِجَفْنَةٍ وَرِيحَ عَلَيْكُمْ بِأُخْرَى؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا يَوْمَئِذٍ لَخَيْرٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمُ خَيْرٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تمہارے سامنے صبح کے وقت (کھانے کا) ایک بڑا پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا؟“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم اس دن زیادہ بہتر حالت میں ہوں گے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلکہ تم لوگ آج کے دن زیادہ بہتر ہو۔“ اسے امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے۔