إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب التفكر في زوال الدنيا وما جاء فيمن يحب شرف الدنيا ويرغب فيها باب: دنیا کے زوال میں غور و فکر، اور جو دنیا کی عزت و جاہ سے محبت رکھے اور اس میں رغبت کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7254
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تَتَّخِذُوا الضَّيْعَةَ فَتَرْغَبُوا فِي الدُّنْيَا".
قَالَ: ثُمَّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: بِرَاذَانَ مَا بِرَاذَانَ! وَبِالْمَدِينَةِ مَا بِالْمَدِينَةِ!".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَالْحَاكِمُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم زمینیں اور جائیدادیں (کثرت سے) نہ بناؤ ورنہ تم دنیا ہی کی محبت میں گرفتار ہو جاؤ گے۔“ پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”راذان میں جو کچھ (میرا) ہے سو ہے! اور مدینہ میں جو کچھ (میرا) ہے سو ہے!“ (یعنی (عراق کے مقام) راذان اور مدینہ میں اپنی جائیدادوں کی طرف اشارہ فرمایا)۔ اسے حارث بن ابی اسامہ اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔