إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزهد— زہد کا بیان۔
باب التفكر في زوال الدنيا وما جاء فيمن يحب شرف الدنيا ويرغب فيها باب: دنیا کے زوال میں غور و فکر، اور جو دنیا کی عزت و جاہ سے محبت رکھے اور اس میں رغبت کرے، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَا ذِئْبَانِ ضَارِيَانِ جَائِعَانِ فِي غَنَمٍ افْتَرَقَتْ، أَحَدُهُمَا فِي أَوَّلِهِمَا وَالْآخَرُ فِي آخِرِهِمَا بِأَسْرَعَ فَسَادًا مِنِ امْرِئٍ فِي دِينِهِ يُحِبُّ شَرَفَ الدُّنْيَا وَمَالَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ جَيِّدٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ. سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دو بھوکے اور خونخوار بھیڑیے جو بھیڑوں کے کسی بکھرے ہوئے ریوڑ میں چھوڑ دیے جائیں، جن میں سے ایک ریوڑ کے ایک سرے پر اور دوسرا دوسرے سرے پر (حملہ آور) ہو، وہ بھی ریوڑ کو اتنی تیزی سے نقصان نہیں پہنچاتے جتنا دنیا کی جاہ و حشمت اور مال و دولت کی طلب کسی انسان کے دین کو برباد کرتی ہے۔“ اسے امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مروی ہے جسے امام بزار نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے (روایت کر کے اسے صحیح قرار دیا) اور امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اسے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث سے روایت کیا ہے۔