حدیث نمبر: 7246
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "قَالَ لَهُ: يَا ضَحَّاكُ، مَا طَعَامُكَ؟ قَالَ: اللَّحْمُ وَاللَّبَنُ، قَالَ: ثُمَّ تَصِيرُ إِلَى مَاذَا؟ قُلْتُ: إِلَى مَا قَدْ عَلِمْتَ، قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - ضَرَبَ مَا يَخْرُجُ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَثَلًا لِلدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ. ترجمہ
سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”اے ضحاک! تمہاری خوراک کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: گوشت اور دودھ، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اس کا انجام کیا ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: وہی جو آپ کے علم میں ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے ابنِ آدم کے جسم سے نکلنے والی چیز کو دنیا کی مثال قرار دیا ہے۔“ اسے امام ابو یعلیٰ اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، تاہم اس کی سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی بنا پر ضعیف ہے۔