إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب جامع في المواعظ باب: نصیحتوں کا جامع باب۔
حدیث نمبر: 7193
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا ظَهَرَ السُّوءُ بِأَرْضٍ أَنْزَلَ اللَّهُ بِأَهْلِ الْأَرْضِ بَأْسَهُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفِيهِمْ أَهْلُ طَاعَةِ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی سرزمین میں برائی عام ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس زمین والوں پر اپنا عذاب نازل کر دیتا ہے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ان میں اللہ کی فرمانبرداری کرنے والے لوگ (بھی موجود ہوں گے)؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، پھر (آخرت میں) وہ اللہ کی رحمت کی طرف لوٹ جائیں گے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔