إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب جامع في المواعظ باب: نصیحتوں کا جامع باب۔
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: "إِذَا كَانَ جَوْفُ اللَّيْلِ اطَّلَعَ مَلَكٌ فَقَالَ: سَبِّحُوا الْمَلِكَ الْقُدُّوسَ، ثُمَّ يَطَّلِعُ مَلَكٌ آخَرُ فَيَقُولُ: سَبِّحُوا الْمَلِكَ الْقُدُّوسَ، فَعِنْدَ ذَلِكَ تُحَرِّكُ الطَّيْرُ أَجْنِحَتَهَا، ثُمَّ يَطَّلِعُ مَلَكٌ آخَرُ فَيَقُولُ: يَا بَاغِيَ الْخَيْرَ هَلُمَّ، ثُمَّ يَطَّلِعُ آخَرُ فَيَقُولُ: يَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ، ثُمَّ يَطَّلِعُ آخَرُ فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا، ثُمَّ يَطَّلِعُ آخَرُ فَيَقُولُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُمْسِكٍ تَلَفًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَقْطُوعًا، وَتَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ فِي بَابِ النَّفَقَاتِ.سیدنا عبد الرحمن بن ابی عمرہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب آدھی رات کا وقت ہوتا ہے تو ایک فرشتہ ظاہر ہو کر پکارتا ہے: اس بادشاہ کی تسبیح بیان کرو جو نہایت پاک ہے، پھر دوسرا فرشتہ نمودار ہو کر کہتا ہے: اس بادشاہ کی تسبیح کرو جو نہایت مقدس ہے، اس وقت پرندے (بیداری کی وجہ سے) اپنے پروں کو حرکت دیتے ہیں، پھر ایک اور فرشتہ ظاہر ہو کر پکارتا ہے: اے خیر کے طلب گار! آگے بڑھ، پھر ایک اور فرشتہ نمودار ہو کر کہتا ہے: اے شر کے ارادہ رکھنے والے! باز آ جا، پھر ایک اور فرشتہ ظاہر ہو کر التجا کرتا ہے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُنْفِقٍ خَلَفًا» ”اے اللہ! خرچ کرنے والے کو نعم البدل عطا فرما“، پھر ایک اور فرشتہ نمودار ہو کر کہتا ہے: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ لِمُمْسِكٍ تَلَفًا» ”اے اللہ! مال روک کر رکھنے والے (کے مال) کو تلف اور برباد کر دے“۔“