إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب ما جاء في وعظ النساء باب: عورتوں کو وعظ و نصیحت کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7161
عَنِ الْأَحْوَصِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَخِفْ أَهْلَكَ فِي اللَّهِ، وَلَا تَرْفَعْ عَصَاكَ عَنْهُمْ، وَعَصَاكَ مَوْعِظَتُكَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ ، عَنْ عِيسَى بْنِ يُونُسَ، عَنْهُ بِهِ.ترجمہ
سیدنا حاکم بن عمیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی حدود کے معاملے میں اپنے گھر والوں کے دلوں میں (اللہ کا) خوف پیدا کرو، اور ان سے اپنی لاٹھی نہ اٹھاؤ، اور تمہاری لاٹھی سے مراد تمہاری نصیحت و فہمائش ہے“۔ اس روایت کو امام مسدد نے عیسیٰ بن یونس کے واسطے سے نقل کیا ہے۔