إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المواعظ— نصیحتوں کا بیان۔
باب إذا أراد الله بعبد خيرا استعمله باب: جب اللہ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے (نیک) عمل میں لگا دیتا ہے۔
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا عَسَلَهُ، قِيلَ: وَمَا عَسَلُهُ؟! قَالَ: يَفْتَحُ لَهُ عَمَلًا صَالِحًا بَيْنَ يَدَيْ مَوْتِهِ حَتَّى يُرْضِيَ مَنْ حَوْلَهُ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ، وَالْبَيْهَقِيُّ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَسَيَأْتِي فِي الْأَعْمَالِ بِالْخَوَاتِيمِ.سیدنا عمرو بن حمق خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے ’عَسَلَہٗ‘ (شہد جیسا میٹھا) بنا دیتا ہے“، دریافت کیا گیا کہ اس کے ’عَسَلَہٗ‘ بنانے سے کیا مراد ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کی موت سے قبل اسے کسی عملِ صالح کی توفیق عطا فرما دیتا ہے یہاں تک کہ اس کے گرد و نواح والے اس سے راضی ہو جاتے ہیں“، اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، احمد بن حنبل، ابن حبان نے اپنی صحیح میں، حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے، نیز اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جو عنقریب ’اعمال کے خاتموں‘ کے بیان میں آئے گا۔