إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء فيمن آمن بالغيب باب: غیب پر ایمان لانے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ ابْنُ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ جُهَيْنَةَ، أَخْبَرَهُ "أَنَّ رَجُلَيْنِ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا يَوْمًا مَذْحِجِيَّانِ كِنْدِيَّانِ، ثُمَّ قَالَ: بَلْ كِنْدِيَّانِ، فَأَتَيَاهُ فَإِذَا هُمَا كِنْدِيَّانِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَرَأَيْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنِ اتَّبَعَ مَا أُرْسِلْتَ بِهِ وَصَدَّقَكَ وَلَمْ يَرَكَ مَاذَا لَهُ؟ قَالَ: طُوبَى لَهُ، ثُمَ طُوبَى لَهُ " .
قُلْتُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ الْحَضْرَمِيُّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَاضِي مِصْرَ ضَعِيفٌ.قبیلہ جہینہ کے ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے، آپ ﷺ نے ان کی طرف دیکھ کر (پہلے) گمان فرمایا کہ وہ قبیلہ مذحج یا کندہ سے ہیں، پھر فرمایا: ”بلکہ وہ دونوں کندی ہی ہیں۔“ جب وہ آپ ﷺ کے قریب آئے تو وہ واقعی کندی ہی تھے، ان میں سے ایک نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ اس شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جس نے اس دین کی پیروی کی جس کے ساتھ آپ مبعوث کیے گئے اور آپ کی تصدیق کی حالانکہ اس نے آپ کو دیکھا نہیں، تو اسے کیا اجر ملے گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے طوبیٰ (خوشخبری) ہے، پھر اس کے لیے طوبیٰ ہے۔“
میں کہتا ہوں کہ اس کی سند میں موجود راوی عبد اللہ بن لہیعہ الحضرمی ابو عبد الرحمن، جو مصر کے قاضی تھے، ضعیف ہیں۔