إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْخَزَّازِ، ثَنَا الْحَسَنُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: "رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ، ثُمَّ جَاءَ حَتَّى تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى خُفِّهِ الْأَيْمَنِ، وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى خُفِّهِ الْأَيْسَرِ، ثُمَّ مَسَحَ أَعْلَاهُمَا مَسْحَةً وَاحِدَةً كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ أَصَابِعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْخُفَّيْنِ " .
قُلْتُ: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي الْكُتُبِ السِّتَّةِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ، وَأَبُو عَامِرٍ الْخَزَّازُ اسْمُهُ: صَالِحُ بْنُ رُسْتُمٍ فِيهِ ضَعْفٌ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ عِنْدِي مِنَ الْمُغِيرَةِ.سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے پیشاب فرمایا، پھر تشریف لائے یہاں تک کہ وضو کیا اور اپنے دونوں موزوں پر مسح فرمایا، آپ ﷺ نے اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں موزے پر اور اپنا بایاں ہاتھ اپنے بائیں موزے پر رکھا، پھر ان دونوں کے اوپری حصے پر ایک ہی مرتبہ مسح فرمایا، گویا میں رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے نشانات ان موزوں پر دیکھ رہا ہوں۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی موزوں پر مسح کی حدیث کتبِ ستہ میں اس سیاق کے علاوہ دیگر الفاظ سے موجود ہے، نیز اس کی سند میں موجود راوی ابو عامر خزاز (جن کا نام صالح بن رستم ہے) میں ضعف پایا جاتا ہے، اور حسن بصری رحمہ اللہ کا میرے نزدیک سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔