❮
❯
حدیث نمبر: 7034
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ، هَلْ تَدْرِي كَيْفَ حَكَمَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِيمَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: لَا يُجْهَزُ عَلَى جَرِيحِهَا، وَلَا يُقْتَلُ أَسِيرُهَا، وَلَا يُتَّبَعُ هَارِبُهَا، وَلَا يُقْسَمُ فَيْئُهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ كَوْثَرِ بْنِ حَكِيمٍ.
ترجمہ

سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے ابنِ امِ عبد! کیا تم جانتے ہو کہ اللہ عزوجل نے اس امت کے باغیوں (سرکشی کرنے والوں) کے متعلق کیا حکم صادر فرمایا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے زخمی کو (جان سے مار کر) ختم نہ کیا جائے، ان کے قیدی کو قتل نہ کیا جائے، ان کے بھاگنے والے کا پیچھا نہ کیا جائے اور ان کے مالِ فئی (اموال) کو تقسیم نہ کیا جائے“۔ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور کوثر بن حکیم کے ضعف کی بنا پر اس کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7034
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع بسند ضعيف؛ لضعف كوثر بن حكيم»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10454، 10455، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5954»