❮
❯
حدیث نمبر: 7030
وَعَنْ أَبِي مَنْصُورٍ الْفَارِسِيِّ "وَكَانَتْ فِيهِ حِدَّةٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَذُكِرَتْ لَهُ، فَقَالَ: مَا أُحِبُّ أَنَّهَا أَخْطَأَتْنِي، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِدَّةُ تَعْتَرِي خِيَارَ أُمَّتِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
ترجمہ

سیدنا ابومنصور فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی طبیعت میں کچھ تیزی اور جلال تھا، پس جب ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں یہ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ یہ تیزی مجھ میں نہ ہوتی، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”طبیعت کی تیزی (اور جلال) میری امت کے بہترین لوگوں پر طاری ہوتی ہے“۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7030
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة وأبو يعلى الموصلي بإسناد حسن»