إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب فيمن يعمر في الإسلام باب: جسے اسلام میں لمبی عمر ملے۔
حدیث نمبر: 7024
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "أَلَا أُنْبِئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: خِيَارُكُمْ أَطْوَلُكُمْ أَعْمَارًا إِذَا سَدَّدُوا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بہترین افراد کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے بہترین وہ ہیں جن کی عمریں سب سے طویل ہوں بشرطیکہ وہ (دین پر کاربند رہتے ہوئے) درستی اور استقامت اختیار کریں۔“ اسے امام ابویعلٰی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔