❮
❯
حدیث نمبر: 7012
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "يَا لَيْتَنِي لَقِيتُ إِخْوَانِي! قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا إِخْوَانَكَ وَأَصْحَابَكَ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنْ قَوْمٌ يَجِيئُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يُؤْمِنُونَ بِي إِيمَانَكُمْ، وَيُصَدِّقُونِي تَصْدِيقَكُمْ، وَيَنْصُرُونِي نَصْرَكُمْ، فَيَا لَيْتَنِي قَدْ لَقِيتُ إِخْوَانِي".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ فِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ترجمہ

سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کاش کہ میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کرتا!“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے بھائی اور آپ کے ساتھی نہیں ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں، (تم میرے صحابی ہو) لیکن (میرے بھائی) وہ لوگ ہوں گے جو تمہارے بعد آئیں گے، وہ مجھ پر ویسا ہی ایمان لائیں گے جیسا تم لائے ہو، میری ویسی ہی تصدیق کریں گے جیسی تم نے کی ہے اور میری ویسی ہی نصرت و حمایت کریں گے جیسی تم نے کی ہے، پس اے کاش کہ میں اپنے بھائیوں سے مل پاتا۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 7012
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند فيه موسى بن عبيدة الربذي، وهو ضعيف»