❮
❯
حدیث نمبر: 701
قَالَ: وَثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مَعَاوِيَةَ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عُبَيْدٍ - أَوْ عُبَيْدَةَ، شَكَّ أَبُو جَعْفَرٍ - ثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: "كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ، فَقَامَ بِالْغَلَسِ فَقَالَ: يَا أَنَسُ، فِي إِدَاوَتِكَ مَاءٌ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَتَنَحَّى فَبَالَ، وَصَبَبْتُ عَلَيْهِ الْمَاءَ فَتَوَضَّأَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَمْسَحَ طَأْطَأْتُ ظَهْرِي لَأَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ، فَقَالَ: هُوَ مَا تَرَى. وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ " .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھا، آپ ﷺ صبح کی تاریکی میں بیدار ہوئے اور فرمایا: ”اے انس! کیا تمہارے برتن میں پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، چنانچہ آپ ﷺ ایک طرف تشریف لے گئے اور قضائے حاجت فرمائی، پھر میں نے آپ ﷺ پر پانی ڈالا تو آپ ﷺ نے وضو فرمایا، پھر جب آپ ﷺ نے مسح کرنے کا ارادہ فرمایا تو میں نے اپنی پیٹھ جھکائی تاکہ دیکھ سکوں کہ آپ ﷺ کیا کر رہے ہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ ویسا ہی ہے جیسا تم دیکھ رہے ہو۔“ اور آپ ﷺ نے اپنے چمڑے کے موزوں پر مسح فرمایا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 701
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لجهالة زياد بن عبيد أو عبيدة