إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء فيمن صحب النبي صلى الله عليه وسلم باب: جس نے نبی ﷺ کی صحبت پائی، اس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 7005
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَأَصْحَابِي يَقِلُّونَ، فَلَا تَسُبُّوهُمْ، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّهُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک (آنے والے وقت میں) لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا جبکہ میرے صحابہ کی تعداد کم ہوتی جائے گی، لہٰذا تم انہیں ہرگز برا بھلا نہ کہنا، «لَعَنَ اللَّهُ مَنْ سَبَّهُمْ» ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جو انہیں برا بھلا کہے“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ الموصلی نے روایت کیا ہے۔