إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
حدیث نمبر: 698
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: " كُنَّا نَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَنُؤْمَرُ بِهِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ: لَا. فَغَضِبَ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم موزوں پر مسح کیا کرتے تھے اور ہمیں اس کا حکم دیا جاتا تھا“، تو ایک شخص نے ان سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے خود سنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں“ اور وہ (اس سوال پر) غصے میں آگئے۔