إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في فضل المهاجرين باب: مہاجرین کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ: سَيَأْتِي مِنْ أُمَّتِي قَوْمٌ نُورُهُمْ كَضَوْءِ الشَّمْسِ، قُلْنَا: مَنْ أُولَئِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: فَقَالَ: الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ يُتَّقَى بِهِمْ عِنْدَ الْمَكَارِهِ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ ابْنِ لَهِيعَةَ، لَكِنْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي صِفَةِ الْجَنَّةِ فِي بَابِ الْفُقَرَاءِ.سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ہم سورج طلوع ہونے کے وقت رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جن کا نور سورج کی روشنی کی مانند ہوگا“، ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کون لوگ ہوں گے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ایسے (فقراء) مہاجرین ہوں گے جن کے ذریعے ناپسندیدہ و سخت حالات میں (دشمن سے) بچاؤ کیا جاتا ہے، ان میں سے کوئی ایک اس حال میں فوت ہو جاتا ہے کہ اس کی حاجت (پوری ہوئے بغیر) اس کے سینے ہی میں رہ جاتی ہے“۔ اسے امام احمد بن منیع نے ابن لہیعہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن امام محمد بن یحییٰ نے اسے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اس کے الفاظ صفۃ الجنۃ میں فقراء کے باب میں آئیں گے۔