إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب المناقب— مناقب (فضائل) کا بیان۔
باب ما جاء في فضل المهاجرين باب: مہاجرین کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "لَمَّا قَدِمَ الْمُهَاجِرُونَ الْمَدِينَةَ نَزَلُوا عَلَى الْأَنْصَارِ فِي دُورِهِمُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْنَا مِثْلَ قَوْمٍ نَزَلْنَا عَلَيْهِمْ أَحْسَنَ مَوَاسَاةً فِي قَلِيلٍ، وَلَا أَبْذَلَ فِي كَثِيرٍ مِنْهُمْ، لَقَدْ أَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ، وَكَفَوْنَا الْمُؤْنَةَ، وَلَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَكُونُوا ذَهَبُوا بِالْأَجْرِ كُلِّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَلَّا، مَا دَعَوْتُمُ اللَّهَ لَهُمْ وَأَثْنَيْتُمْ بِهِ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَلَهُ شَاهِدٌ فِي الْأَدَبِ فِي بَابِ الدُّعَاءِ لِمَنْ أَحْسَنَ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب مہاجرین مدینہ منورہ تشریف لائے تو وہ انصار کے گھروں میں مقیم ہوئے، پھر انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم نے ان لوگوں جیسی کوئی قوم نہیں دیکھی جن کے پاس ہم ٹھہرے ہوں کہ وہ قلیل مال میں اس قدر بہتر غم گساری کرنے والے اور کثیر مال میں اس قدر جی کھول کر خرچ کرنے والے ہوں؛ انہوں نے ہمیں خوشگوار زندگی کے ثمرات میں شریک کر لیا ہے اور محنت و مشقت کے کاموں میں ہماری کفایت کی ہے (یعنی ہمیں بوجھ سے سبکدوش کر دیا ہے)، یہاں تک کہ ہمیں یہ اندیشہ ہونے لگا ہے کہ کہیں وہ سارا اجر و ثواب ہی نہ سمیٹ لیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، جب تک تم ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہو گے اور ان کی تعریف و ثنا (یعنی احسان کا اعتراف) کرتے رہو گے“۔ اسے احمد بن منیع نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے، اور اس کا ایک شاہد کتاب الادب میں احسان کرنے والے کے لیے دعا کے باب میں موجود ہے۔