❮
❯
حدیث نمبر: 6959
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "حُبُّ الْأَنْصَارِ آيَةُ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُنَافِقٍ، فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي أَحَبَّهُمْ، وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي أَبْغَضَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ: "فَمَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ ..." إِلَى آخِرِهِ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”انصار سے محبت رکھنا ہر مومن اور منافق کے درمیان (تمیز کی) علامت ہے، پس جس کسی نے انصار سے محبت کی تو اس نے میری محبت کی خاطر ان سے محبت کی، اور جس نے انصار سے بغض رکھا تو اس نے مجھ سے بغض و عداوت کی بنا پر ان سے بغض رکھا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور یہ روایت کتبِ صحیحہ میں بھی موجود ہے البتہ اس کے الفاظ ”پس جس نے انصار سے محبت کی...“ سے آخر تک وہاں مذکور نہیں ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب المناقب / حدیث: 6959
درجۂ حدیث محدثین: أصله في الصحيح