❮
❯
حدیث نمبر: 693
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ يَرِيمَ أَبِي الْعَلَاءِ قَالَ: "رَأَيْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ بَالَ ثُمَّ أَتَى رَحْلَهُ فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ مَرَّةً وَقَالَ: هَكَذَا بِكَفِّهِ بِأَصَابِعِهِ عَلَى ظَهْرِ خُفَّيْهِ " .
ترجمہ

یریم ابو العلاء رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے پیشاب کیا، پھر وہ اپنی قیام گاہ پر تشریف لائے اور وضو فرمایا، اور اپنے دونوں موزوں پر ایک مرتبہ مسح کیا، اور (راوی نے) اپنی ہتھیلی اور انگلیوں کے ساتھ موزوں کی پشت (اوپری حصے) پر مسح کرنے کا طریقہ بتایا۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 693
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح موقوفًا على قيس بن سعد رضي الله عنه