إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب في المسح على الخفين باب: موزوں پر مسح کا بیان۔
حدیث نمبر: 692
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَرِيمَ ابْنِ أَسْعَدَ الْخَارِفِيِّ قَالَ: "رَأَيْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ وَقَدْ كَانَ خَدَمَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرَ سِنِينَ. قَالَ: ثُمَّ أَتَى دِجْلَةَ وَعَلَيْهِ خُفَّانِ زَنْدَجَانِ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ " .ترجمہ
یریم بن اسعد الخارفی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں نے سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جنہوں نے دس سال تک نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس کا شرف حاصل کیا تھا، وہ دریائے دجلہ کے کنارے تشریف لائے جبکہ انہوں نے ’زندجانی‘ طرز کے دو موزے پہن رکھے تھے، پس انہوں نے وضو فرمایا اور اپنے ان دونوں موزوں پر مسح کیا۔“