❮
❯
حدیث نمبر: 687
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ وَاصِلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: "أَوَّلُ مَنْ رَأَيْتُ عَلَيْهِ خُفَّيْنِ فِي الْإِسْلَامِ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، أَتَانَا وَنَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خُفَّانِ أَسْوَدَانِ فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَيْهِمَا وَيَعْجَبُ مِنْهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَا إِنَّهُ سَيَكْثُرُ لَكُمْ مِنَ الْخِفَافِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ: تَمْسَحُونَ عَلَيْهَا وَتُصَلُّونَ " .
قُلْتُ: حَدِيثُ الْمُغِيرَةِ فِي الْكُتُبِ السِّتَّةِ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن مغفل المزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اسلام میں سب سے پہلے جس شخص کو میں نے چمڑے کے موزے پہنے ہوئے دیکھا وہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تھے، وہ ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب ہم رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں حاضر تھے اور انہوں نے سیاہ رنگ کے دو موزے پہن رکھے تھے، چنانچہ لوگ انہیں (تعجب سے) دیکھنے لگے اور ان پر حیرت کا اظہار کرنے لگے، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”آگاہ رہو! عنقریب تمہارے لیے موزوں کی کثرت ہو جائے گی۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر ہم کیا کریں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم ان پر مسح کیا کرو اور (اسی حالت میں) نماز پڑھ لیا کرو۔““
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث کتبِ ستہ میں ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ کے ساتھ موجود ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 687
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن، وأصل المسح على الخفين صحيح متواتر
تخریج حدیث «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1355، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 473»